انٹربینک میں ڈالر کی قدر 168روپے سے نیچے آگئی

انٹربینک میں ڈالر کی قدر 40 پیسے اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 60 پیسے کم ہوئی


ویب ڈیسک July 21, 2020
انٹربینک میں ڈالر کی قدر 40 پیسے اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 60 پیسے کم ہوئی۔ فوٹو:فائل

زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں تنزلی کا سامنا رہا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق منگل کے روز زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں اتارچڑھاؤ کے بعد ڈالر کی قدر کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں تنزلی کا سامنا رہا، جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر کی قدر 168 روپے سے نیچے آگئی۔

کاروبار کے آغاز پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 22 پیسے بڑھ کر 168 روپے 52 پیسے کی سطح تک پہنچ گئی تھی، لیکن بعد دوپہر اس کی قدر میں ایک موقع پر 50 پیسے کی کمی بھی واقع ہوئی اور کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 40 پیسے کی کمی سے 167 روپے 90 پیسے پربند ہوا۔ دوسری جانب اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 60 پیسے کی کمی سے 168 روپے 20 پیسے پربند ہوئی۔