- حماس نے قطر اور مصر کی جنگ بندی کی تجویز مان لی
- سعودی ولی عہد ہر سطح پر پاکستان کی مدد کرنا چاہتے ہیں، وزیراعظم
- بلوچستان کے مسائل سیاسی ڈائیلاگ کے ذریعے حل ہونے چاہئیں، صدر مملکت
- کراچی سے بھارتی خفیہ ایجنسی کے 2 انتہائی خطرناک دہشت گرد گرفتار
- جسٹس بابر ستار کے خلاف مہم چلانے پر توہین عدالت کی کارروائی کا فیصلہ
- حکومت سندھ نے پیپلزبس سروس میں خودکار کرایہ وصولی کا نظام متعارف کرادیا
- سعودی ولی عہد کا رواں ماہ دورۂ پاکستان کا امکان
- سیاسی بیانات پر پابندی کیخلاف عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کیلئے قومی ٹیم کی نئی کِٹ کی رونمائی
- نازک حصے پر کرکٹ کی گیند لگنے سے 11 سالہ لڑکا ہلاک
- کے پی وزرا کو کرایے کی مد میں 2 لاکھ روپے ماہانہ کرایہ دینے کی منظوری
- چینی صدر کا 5 سال بعد یورپی ممالک کا دورہ؛ شراکت داری کی نئی صف بندی
- ججز کا ڈیٹا لیک کرنے والے سرکاری اہلکاروں کیخلاف مقدمہ اندراج کی درخواست دائر
- کراچی میں ہر قسم کی پلاسٹک کی تھیلیوں پر پابندی کا فیصلہ
- سندھ ؛ رواں مالی سال کے 10 ماہ میں ترقیاتی بجٹ کا 34 فیصد خرچ ہوسکا
- پنجاب کے اسکولوں میں 16 مئی کو اسٹوڈنٹس کونسل انتخابات کا اعلان
- حکومت کا سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے عبوری فیصلے پر تحفظات کا اظہار
- طعنوں سے تنگ آکر ماں نے گونگے بیٹے کو مگرمچھوں کی نہر میں پھینک دیا
- سندھ میں آم کے باغات میں بیماری پھیل گئی
- امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے پی ٹی آئی قیادت کی ملاقات، قانون کی حکمرانی پر گفتگو
کورونا وائرس؛ شہریوں کے گھروں پر جا کر ٹیسٹ سیمپل لینے کا فیصلہ
محکمہ صحت بلوچستان نے کوئٹہ کے شہریوں سے کورونا وائرس کے ٹیسٹ سیمپل ان کے گھروں پر لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
محکمہ صحت بلوچستان کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق گھر پر ٹیسٹ سیمپل لینے کا فیصلہ عوامی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا، یہ سہولت بلا ناغہ ہفتے میں سات روز جار ی رہے گی۔ کورونا ٹیسٹ کے لیے 0819213258اور 0819202080 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے جب کہ شہریوں کے سہولت کے لیے شہر کے سات مقامات پر کورونا کے سیمپلز بھی لیے جائیں گے۔
اس حوالے سے سیکریٹری صحت بلوچستان دوستین جمالدینی کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت بلوچستان نے عوامی مشکلات کا احساس کرتے ہوئے کوئٹہ کے شہریوں کے لیے گھر پر کورونا وائرس کے ٹیسٹ کے لیے سمپل لینے کی سہولت جاری کی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ محکمہ سے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کروانے کے لیے مندرجہ ذیل نمبروں پر 24 گھنٹے رابطہ کیا جا سکتا ہے اور یہ سہولت بغیر کسی بھی ناغہ کے ہفتہ بھر جاری رہے گی جس میں عوام تعاون درکار ہو گا، یہ اقدام عوام کی صحت کے لیے کیا جارہا ہے ہم چاہتے ہیں کہ ہمارا صوبہ کورونا سے پاک ہو جائے اور اس وباء سے ہم جاری جنگ جیت سکیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔