راولپنڈی میں بچے کے اغوا کا ڈراپ سین،ماں ہی اغوا کارنکلی

اسٹاف رپورٹر  اتوار 26 جولائی 2020
مغوی کی ماں پولیس کے پاس مقدمہ درج کروانے آئی تھی۔(فوٹو، فائل)

مغوی کی ماں پولیس کے پاس مقدمہ درج کروانے آئی تھی۔(فوٹو، فائل)

 راولپنڈی: پولیس نے 15 سالہ لڑکے کے اغوا کے ڈرامے کا ڈراپ سین کردیا اور واردات میں مغوی کی سگی ماں ملوث نکلی۔

تفصیلات کے مطابق اپنے بیٹے امیر حمزہ کے اغواء کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کروانے والی سگی ماں ہی اغواء کار نکلی۔ اس نے اپنے پہلے شوہر کو پھنسانے کے لیے دوسرے شوہر کے ساتھ مل کر منصوبہ بندی کے ساتھ اپنے ہی بیٹے کے اغوا کا ڈراما رچایا اور اسے گھر میں قید رکھا۔

ایس پی صدر کے زیرنگرانی ڈی ایس پی ،ایس ایچ او کہوٹہ محمد آصف , اے ایس آئی جاوید اور IT ماہرین پر مشتمل ٹیم نے مغوی کو بازیاب کروا کے اغواء کے ڈرامے کا پول کھول دیا۔ پولیس نے ملزمان کو کو حراست میں لے لیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔