پاک فوج نے ایل او سی کی خلاف ورزی کرنے والا بھارتی ڈرون مار گرایا

ویب ڈیسک  اتوار 26 جولائی 2020
سرحدی خلاف ورزی پر پاک فوج کے ہاتھوں نشانہ بننے والا یہ دسواں جاسوس ڈرون ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر۔(فوٹو، آئی ایس پی آر)

سرحدی خلاف ورزی پر پاک فوج کے ہاتھوں نشانہ بننے والا یہ دسواں جاسوس ڈرون ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر۔(فوٹو، آئی ایس پی آر)

راولپنڈی: پاک فوج نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرنے والا ایک اور بھارتی ڈرون مار گرایا۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی جاسوس ڈرون ایل او سی کے پانڈو سیکٹر میں گرایا گیا۔ مذکورہ ڈورن ایل او سی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 200 میٹر تک پاکستان کی حدود میں داخل ہوگیا تھا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق رواں سال سرحدی خلاف ورزی پر پاک فوج کے ہاتھوں نشانہ بننے والا یہ دسواں ڈرون ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔