سندھ حکومت نے مویشی منڈیوں کے اوقات کار میں 4 گھنٹے توسیع کردی

اسٹاف رپورٹر  پير 27 جولائی 2020
قبل ازیں مویشی منڈیوں میں کاروباری اوقات صبح 6 سے شام 7 بجے تک تھے (فوٹو: فائل)

قبل ازیں مویشی منڈیوں میں کاروباری اوقات صبح 6 سے شام 7 بجے تک تھے (فوٹو: فائل)

کراچی: سندھ حکومت نے مویشی منڈیوں کے اوقات کار میں چار گھنٹے کی توسیع کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عید قرباں قریب آتے ہی مویشی منڈیوں کے اوقات کار بڑھا دئیے گئے، محکمہ داخلہ سندھ نے ترمیمی حکم نامہ جاری کردیا ہے جس کے تحت صوبے بھر میں مویشی منڈیوں میں سرگرمی صبح 7 سے رات 11 بجے تک جاری رہے گی۔

قبل ازیں مویشی منڈیوں میں کاروباری اوقات صبح 6 سے شام 7 بجے تک تھے۔ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ این سی او سی کے فیصلے کے تحت مویشی منڈی کے اوقات کار تبدیل کیے گیے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔