محمد حفیظ پر 2 کروڑ 60 لاکھ روپے کا ٹیکس عائد

ویب ڈیسک  منگل 28 جولائی 2020
قومی کرکٹر نے 2014 میں 8 کروڑ 60 لاکھ روپے کی رقم ظاہر نہیں کی، ایف بی آر۔ (فوٹو، فائل)

قومی کرکٹر نے 2014 میں 8 کروڑ 60 لاکھ روپے کی رقم ظاہر نہیں کی، ایف بی آر۔ (فوٹو، فائل)

لاہور: ایف بی آر نے کرکٹر محمد حفیظ پر 2 کروڑ 60 لاکھ روپے کا ٹیکس عائد کر دیا ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ذرائع کا کہنا ہے کہ  کرکٹر محمد حفیظ نے سال 2014 میں 8 کروڑ 60 لاکھ روپےظاہر نہیں کیے۔ قومی کرکٹر کے 2014کےانکم ٹیکس کا آڈٹ کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کرکٹر محمد حفیظ کو 8 کروڑ 60 روپے چھپانے پر وضاحت کے لیے متعدد بار مہلت دی تاہم محمد حفیظ کی جانب سے تسلی بخش جواب نہ دینے پر ٹیکس عائد کیا گیا۔ کرکٹر محمد حفیظ نےٹیکس کے خلاف اپیل دائرکردی ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔