شعیب اختر نے ممکنہ 20 کھلاڑیوں کے انتخاب پر اعتراض اٹھا دیا

اسپورٹس رپورٹر  جمعرات 30 جولائ 2020
 کھلاڑیوں کی فہرست دیکھ کر ٹیم کی ایک شکل اور پلاننگ کی سوچ سامنے آ جانا چاہیے مگر ایسا نظر نہیں آ رہا۔ فوٹو: فائل

کھلاڑیوں کی فہرست دیکھ کر ٹیم کی ایک شکل اور پلاننگ کی سوچ سامنے آ جانا چاہیے مگر ایسا نظر نہیں آ رہا۔ فوٹو: فائل

 لاہور:  سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے انگلینڈ سے ٹیسٹ کیلیے ممکنہ 20 کھلاڑیوں کے انتخاب پر اعتراض اٹھادیا۔

ایک انٹرویو میں سابق ٹیسٹ کرکٹر نے طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ 29 پلیئرز میں سے 22 فاسٹ بولرز ہیں، معلوم نہیں مینجمنٹ کیا چاہتی ہے۔

کھلاڑیوں کی فہرست دیکھ کر ٹیم کی ایک شکل اور پلاننگ کی سوچ سامنے آ جانا چاہیے مگر ایسا نظر نہیں آ رہا، اب اگر میچ ہار گئے تو شدید تنقید سامنے آئے گی کہ آپ 40 پلیئرز میں سے بھی ایک متوازن ٹیم نہیں بنا سکے تو کیا کر سکتے ہیں، ان کو بہترین الیون منتخب کرنا چاہیے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔