چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز میں شاندار کارکردگی پر پاکستان شاہینز کے لیے 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان کردیا۔
سری لنکا اے کے خلاف فائنل میں ایک وکٹ سے شکست کے بعد گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان شاہینز نے پورے ٹورنامنٹ میں بہترین کرکٹ کھیلی اور فائنل سے قبل ناقابلِ شکست رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑی شکست کے بعد مایوس ہیں، اسی لیے ان کا حوصلہ بڑھانے کے لیے انعام کا اعلان کیا ہے۔
چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ اپنی ٹیم پر فخر ہے، کھلاڑیوں نے بہت اچھا کھیل پیش کیا جبکہ انہوں نے کامیابی حاصل کرنے والی سری لنکن ٹیم کو بھی مبارک باد دی۔
واضح رہے کہ دوحہ میں کھیلے گئے فائنل میں پاکستان شاہینز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں پر 216 رنز بنائے تھے، جس کے جواب میں سری لنکا اے نے ہدف 42 اوورز اور تین گیندوں میں 9 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے ایک وکٹ سے کامیابی سمیٹی اور تیسری مرتبہ ٹائٹل جیت لیا۔