ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز فائنل: پاکستان شاہینز نے سری لنکا اے کو 217 رنز کا ہدف دے دیا

کپتان عبدالصمد نے 33 اور روحیل نذیر نے ناقابلِ شکست 37 رنز بنائے


ویب ڈیسک November 29, 2026

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز ٹورنامنٹ کے فائنل میں پاکستان شاہینز نے سری لنکا اے کو جیت کے لیے 217 رنز کا ہدف دے دیا۔

دوحہ کے ویسٹ اینڈ انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے فائنل میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، تاہم قومی ٹیم کا آغاز اچھا نہ رہا اور 13 رنز پر پہلی وکٹ گر گئی۔ شمائل حسین اور شاہزیب خان نے اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی، شمائل 40 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ شاہزیب خان نے 60 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کے ٹاپ اسکورر رہے۔

کپتان عبدالصمد نے 33 اور روحیل نذیر نے ناقابلِ شکست 37 رنز بنائے، جبکہ سفیان مقیم 13 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان شاہینز نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 216 رنز بنائے۔

سری لنکا اے کی جانب سے رویندو فرنینڈو اور گاروکا سنکیت نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ وانوچا سہان نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستان شاہینز نے فائنل تک رسائی کے سفر میں متحدہ عرب امارات، بھارت اے اور نیپال کو شکست دی تھی۔ ٹیم اب تک ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے سات ایڈیشنز میں تین مرتبہ ٹائٹل جیت چکی ہے۔