پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈری بلے باز یونس خان آج اپنی 49ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ 29 نومبر 1977 کو مردان میں پیدا ہونے والے یونس خان نے اپنے شاندار کیریئر کے دوران کئی ناقابلِ فراموش اعزازات اپنے نام کیے۔
یونس خان ٹیسٹ کرکٹ میں 10 ہزار سے زائد رنز بنانے والے پاکستان کے پہلے بلے باز ہیں، جبکہ 34 ٹیسٹ سنچریوں کے ساتھ انہیں پاکستان کی جانب سے اس فارمیٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔ وہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والے تمام 11 ممالک کے خلاف ان کی سرزمین پر سنچریاں بنانے والے پہلے کھلاڑی بھی ہیں۔
ان کی قیادت میں پاکستان نے 2009 میں آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ آج ان کی سالگرہ کے موقع پر ساتھی کھلاڑیوں اور کرکٹ شائقین کی جانب سے انہیں مبارک باد پیش کرنے کے ساتھ قومی کرکٹ کے لیے ان کی خدمات کو بھی سراہا جا رہا ہے۔