کراچی، حیدرآباد اور سکھر کی جیلوں میں رینجرز اور پولیس کا مشترکہ سرچ آپریشن

ویب ڈیسک  جمعـء 31 جولائی 2020
سرچ آپریشن میں رینجرز کے مختلف ونگز نے حصہ لیا فوٹو: فائل

سرچ آپریشن میں رینجرز کے مختلف ونگز نے حصہ لیا فوٹو: فائل

 کراچی: سندھ رینجرز اور پولیس نے حالیہ دہشت گردی اور درپیش خطرات کے پیش نظر صوبے کے 3 بٓڑے شہروں کی جیلوں میں سرچ آپریشن کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ میں حالیہ دہشت گردی اور درپیش خطرات کے پیش نظر رینجرز اور پولیس نے کراچی، حیدرآباد اور سکھر کی تینوں سینٹرل جیلوں میں مشترکہ سرچ آپریشن کیا ہے۔ سرچ آپریشن میں رینجرز کے مختلف ونگز نے حصہ لیا۔ تینوں جیلوں کی تمام قیدی بیرکس اور سیلز کی تفصیلی تلاشی بذریعہ بم ڈسپوزل اسکواڈ اور سونگھنے والے کتوں کی مدد سے لی گئی۔ اس دوران جیلوں کے داخلی و خارجی راستوں اور دیگر سیکیورٹی سے متعلق انتظامات بھی چیک کئے گئے۔

سندھ رینجرز کے حکام کا کہنا ہے کہ جیلوں کی تلاشی کے دوران بڑی تعداد میں مختلف ممنوعہ اشیاء کی برآمد گی کی گئی جن میں ٹیلی ویژن، چاقو ،قینچی، یو ایس بی ، میموری کارڈ، ایم پی فائیو ، لائٹرز، ناخن تراش  اور ہیٹر شامل ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔