- کراچی میں نیول، رینجرز ہیڈ کوارٹرز، گورنر، سی ایم ہاؤس، سب کا فٹ پاتھوں پر بھی قبضہ ہے، چیف جسٹس
- اوگرا کی تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید
- منہدم نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو نیلام کر کے متاثرہ رہائشیوں کو پیسے دینے کا حکم
- مہنگائی کے باعث لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، پشاور ہائیکورٹ
- کیا عماد، عامر اور فخر کو آج موقع ملے گا؟
- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
- سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
- قومی اسمبلی کمیٹیاں؛ حکومت اور اپوزیشن میں پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
- ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبریں، امریکا نے اسرائیل سے جواب طلب کرلیا
- وزارتِ صنعت و پیداوار نے یوریا کھاد درآمد کرنے کی سفارش کردی
امریکا میں دو طیارے فضا میں ٹکرانے سے رکن پارلیمنٹ سمیت 7 افراد ہلاک
الاسکا: امریکا میں دو طیارے دوران پرواز آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں الاسکا کے رکن پارلیمنٹ سمیت 7 افراد ہلاک ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست الاسکا کے کینائی جزیرہ نما علاقے میں دو مسافر بردار چھوٹے طیاروں کا فضا میں خوفناک تصادم ہو گیا، ٹکراؤ اتنا خوفناک تھا کہ طیاروں کے پرخچے اُڑ گئے اور علاقے میں دور دور تک طیارے کا ملبہ بکھر گیا۔
فضائی آپریشن کے دوران کے طیاروں کا ملبہ درختوں سے بھرے ایک علاقے میں مل گیا، ملبے سے 7 افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں جن میں الاسکا کی قانون ساز اسمبلی کے 67 سالہ رکن گیرے کینوپ بھی شامل ہیں۔ ان کا تعلق ریپبلکن پارٹی سے تھا۔ وہ اپنا ذاتی طیارہ اڑا رہے تھے جو دوسرے طیارے سے ٹکرا گیا جس میں 6 مسافر سوار تھے۔
فیڈرل ایوی ایشن کے ادارے نے رکن پارلیمنٹ کے طیارے کے دوسرے طیارے سے ٹکرانے کے واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے جو 15 روز میں اپنی رپورٹ پیش کرنے کی پابند ہوگی۔ امریکا کی اہم سیاسی اور سماجی شخصیات نے رکن پارلیمنٹ کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔