پشاور چڑیا گھرمیں چار نایاب نسل کے جانوروں کی پیدائش

اسٹاف رپورٹر  اتوار 2 اگست 2020
چڑیا گھر میں مجموعی طور پر 24 جانور اور 400 مختلف اقسام کے پرندے پیدا ہوئے(فوٹو، فائل)

چڑیا گھر میں مجموعی طور پر 24 جانور اور 400 مختلف اقسام کے پرندے پیدا ہوئے(فوٹو، فائل)

 پشاور: سات ماہ کے دوران شہر کے چڑیا گھر میں چار نایاب نسل کے جانوروں کی پیدائش ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق نایاب جانوروں میں 6 عربی ہرن،3 لال ہرن 2 لاما اور 2 دو کوہان والے اونٹ شامل ہیں۔ چڑیا گھر میں مجموعی طور پر 24 جانور اور 400 مختلف اقسام کے پرندے پیدا ہوئے۔

چڑیا گھر کے پراجیکٹ ڈائریکٹر افتخار الزمان  کے مطابق کورونا وباء کے دوران 5 ہرن، 2 بلیاں ، 1 گورال،ایک بندر،ایک چنکارا بھی پیدا ہوئے۔چڑیا گھر میں چار نایاب نسل کے جانوروں کی پیدائش ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پشاور کے چڑیا گھر میں پیدا ہونے والے جانوروں کی نسل کو دنیا میں خطرات لاحق ہیں۔ ضرورت پڑنے پر جانوروں کو ملک کے دوسرے چڑیا گھروں کو دیں گے۔

افتخار الزمان نے بتایا کہ جانوروں کی افزائش نسل چڑیا گھر میں عمدہ انتظامات کی بدولت ہوئی۔ چڑیاگھر کے لیے 92 جانور خریدے، افزائش نسل کے بعد تعداد 142 ہوگئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔