مظفرگڑھ میں مسافر وین اور کار کے خوفناک تصادم میں 9 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک  منگل 4 اگست 2020
حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی نعشوں اور زخمیوں کو گاڑیوں سے نکال کر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا، ریسکیو۔ فوٹو:فائل

حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی نعشوں اور زخمیوں کو گاڑیوں سے نکال کر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا، ریسکیو۔ فوٹو:فائل

مظفرگڑھ: کھدائی اڈا کے قریب مسافر وین اور کار کے  خوفناک تصادم میں 9 افراد جاں بحق جب کہ 10 افراد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مظفر گڑھ جھنگ روڈ پر کھدائی اڈا کے قریب مسافر وین اور کار کے درمیان ہونے والے خوفناک تصادم میں 9 افراد جاں بحق اور 12 افراد کے زخمی ہوگئے، ریسکیو ذرائع کے مطابق نے حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

ریسکیوذرائع کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو  اور پولیس کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں، 6 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے تھے، ریسکیو اہلکاروں نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی نعشوں اور زخمیوں کو گاڑیوں سے نکال کر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا، تاہم اسپتال میں 3 مزید افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔