- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- 4 افراد کا قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور سوتیلے بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
- ایرانی صدر کا دورہ کراچی، کل صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
- ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کراچی پہنچ گئے، مزار قائد پر حاضری
- مثبت معاشی اشاریوں کے باوجود اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان
- اسلام آبادہائیکورٹ کے فل کورٹ اجلاس میں خط لکھنے والے 6 ججوں کی بھی شرکت
- اقوام متحدہ کے ادارے پر حماس کی مدد کا اسرائیلی الزام جھوٹا نکلا
- نشے میں دھت مسافر نے ایئرہوسٹس پر مکے برسا دیئے؛ ویڈیو وائرل
- سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
- بیوی کی ناک اور کان کاٹنے والا سفاک ملزم ساتھی سمیت گرفتار
- پنجاب میں پہلے سے بیلٹ باکس بھرے ہوئے تھے، چیئرمین پی ٹی آئی
- ٹریفک وارڈنز لاہور نے ایمانداری کی ایک اور مثال قائم کر دی
- مسجد اقصی میں دنبے کی قربانی کی کوشش پر 13 یہودی گرفتار
- پنجاب کے ضمنی انتخابات میں پولیس نے مداخلت کی، عمران خان
- 190 ملین پاؤنڈز کیس؛ وکلا کی جرح مکمل، مزید 6 گواہوں کے بیان قلمبند
ورچول ریئلٹی عینک ؛ ایک حیرت انگیز ٹیکنالوجی سے جاگنگ کا مزہ دوبالا
واشنگٹن: یورپ اور امریکا میں لوگ واک اور جاگنگ کے بڑے شوقین ہوتے ہیں۔ اگر ورزش کسی ساتھی یا دوست کے ساتھ کی جائے تو اس سے ایک جانب تو جاگنگ میں دلچسپی بڑھتی ہے اور ورزش کی تحریک پیدا ہوتی ہے۔ لیکن اب آپ کو بار بار کسی دوست کو بلانے کی ضرورت نہیں بس ایک عینک لگائیں تو میدان میں آپ کا ساتھ دینے والا دوست نمودار ہوجائے گا۔ اس ایجاد کا فائدہ یہ ہے کہ انسان دوڑتے ہوئےجلدی نہیں اکتاتا اور دوڑنے والا اپنی صلاحیت میں بھی اضافہ کرتا رہتا ہے۔
اس عینک اور نظام کو ’گوسٹ اسپیسر‘ کا نام دیا گیا ہے جو اس وقت کراؤڈ فنڈنگ کےعمل سے گزررہا ہے۔ یہ انوکھا خیال امریکی نوجوان عبدالرحمان بھٹی نے پیش کیا ہے۔ اس خاص عینک کو ’ملی جلی حقیقت‘ یا مکسڈ ریئلٹی کا نام دیا گیا ہے۔ اب تک لوگوں نے کل 65 ہزار ڈالر کی رقم بطور فنڈنگ دی ہے۔ واضح رہے کہ اس کے موجد عبدالرحمان پرنسٹن میں انجینیئر ہیں۔
اپنے ساتھ دوڑنے والے ہولوگرافک اوتار کی رفتار، سمت اور دیگر ڈیٹا کو آپ خود بھی سیٹ کرسکتے ہیں۔ اس طرح آپ پر ایک نفسیاتی اثر ہوتا ہے کہ آپ خود کو بہتر بنائے۔ گوسٹ پیسر کے لیے آپ کسی بھی مقام اور کسی بھی جگہ اپنے دوست کا انتخاب کرسکتے ہیں اور اس کے ساتھ فوری طور پر جاگنگ شروع کرسکتے ہیں۔
اب تک یہ دنیا کا سب سے ہلکی ورچول ریئلٹی عینک کہہ سکتے ہیں۔ اس میں دوڑتا ہوا آپ کا مجازی دوست آپ کے ہفتہ وار اور ماہانہ اہداف کو پورا کرنے میں آپ کی مدد کرتا ہے۔ اس میں غیرمعمولی ڈیٹا بیس بھی شامل جسے اسٹراوا کہا جاتا ہے ۔ اسٹراوا میں پوری دنیا میں کے میں جاگنگ کے ٹریکس کا ڈیٹا بیس شامل ہے اور آپ اپنے علاقے کی تفصیلات بھی ایپ کے ذریعے اس میں شامل کرسکتے ہیں۔
اپنے حقیقی دوست کے ساتھ دوڑیئے
جس طرح آپ دوڑتے ہیں سافٹ ویئر اس کا اندازہ لگاتا ہے اور آپ اسے شیئر کرسکتے ہیں ۔ اس بنا پر آپ اپنے دوست کے دوڑنے کے عین انداز والا مجازی کردار تخلیق کرسکتے ہیں۔ خواہ آپ کا دوست صبح دوڑچکا ہے اور آپ شام کو بھاگ رہے ہیں لیکن اس تفصیلات کو آپ حاصل کرسکتے ہیں۔
ایپ کی بدولت آپ دل اور نبض کی کیفیت پر نظر رکھ کر اس کے اتار چڑھاؤ کو نوٹ کرسکتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔