سونے کی فی تولہ قیمت میں 2900 روپے کی کمی

ویب ڈیسک  منگل 11 اگست 2020
عالمی مارکیٹ میں فی اونس 24قیراط سونے کی قیمت 47ڈالر گھٹ کر 1988ڈالر کی سطح پرآگئی۔ فوٹو:فائل

عالمی مارکیٹ میں فی اونس 24قیراط سونے کی قیمت 47ڈالر گھٹ کر 1988ڈالر کی سطح پرآگئی۔ فوٹو:فائل

کراچی: عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت میں 47 ڈالر اور ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2900 روپے کم ہوئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت یکدم 47 ڈالر کم ہو کر 1988  ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی، جب کہ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کے روز فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 2900 روپے اور 2487 روپے کی کمی ہوئی۔

قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 1 لاکھ 26 ہزار 100 روپے ہوگئی، جب کہ دس گرام سونے کی قیمت کمی کے بعد 1 لاکھ 8 ہزار 110 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔