یاسر شاہ کیخلاف نامناسب زبان کیوں استعمال کی

والد کرس نے بیٹے اسٹورٹ براڈ پر15فیصد فیس کا جرمانہ کر دیا


Sports Desk August 12, 2020
والد کرس نے بیٹے اسٹورٹ براڈ پر15فیصد فیس کا جرمانہ کر دیا۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD: انگلش فاسٹ بولر اسٹورٹ براڈ پر والد میچ ریفری کرس براڈ نے 15 فیصد میچ فیس جرمانہ کردی۔

پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں نامناسب زبان استعمال کرنے پر انگلش فاسٹ بولر اسٹورٹ براڈ پر والد میچ ریفری کرس براڈ نے 15 فیصد میچ فیس جرمانہ کردی۔ ایک ڈیمیرٹ پوائنٹ بھی ڈسپلنری ریکارڈ میں ڈالا گیا ہے۔

پاکستان کی دوسری اننگز کے 46 ویں اوور میں یاسر شاہ کو آؤٹ کرنے کے بعد انھوں نے نامناسب الفاظ ادا کیے تھے، اسٹورٹ نے غلطی تسلیم کرلی جس پر باقاعدہ سماعت کی ضرورت محسوس نہیں ہوئی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل براڈ نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ کرس براڈ میرے والد ضرور ہیں مگر وہ بطور میچ ریفری اپنی ذمہ داری ادا کریں گے،اگر میں یا کوئی اور غلطی کرے گا تو وہ صرف قوانین کی جانب دیکھیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں