کراچی؛ گلشن معظم میں 2 پالتو شیر پنجرے سے باہر آگئے

اسٹاف رپورٹر  بدھ 12 اگست 2020
گوشت ڈالنے کے دوران 2 شیر پنجرے سے باہر آگئے، مالک۔ فوٹو: فائل

گوشت ڈالنے کے دوران 2 شیر پنجرے سے باہر آگئے، مالک۔ فوٹو: فائل

کراچی: بن قاسم ٹاؤن کے علاقے گلشن معظم میں پالتو شیروں کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق ایک کاروباری شخصیت نے گھر میں 6 شیر پال رکھے ہیں، گوشت ڈالنے کے دوران 2 شیر پنجرے سے باہر آگئے، مالک نے دونوں شیروں کو قابو کرکے پنجرے میں بند کردیا۔

ایس ایس پی ملیر کے مطابق واقعے میں کوئی صداقت نہیں ہے تاہم وڈیو جس شخص نے سوشل میڈیا پر وائرل کی اسے تلاش کیا جا رہا ہے۔

محکمہ جنگلی حیات نے گلشن حدید میں شہری کے پالتو شیروں کے معاملے کی تحقیقات شروع کردی، شیر کے مالکان کو دستاویزات کے ہمراہ آج (بدھ)کووائلڈ لائف کے دفترطلب کیا ہے۔سندھ وائلڈ لائف منی زو کا پرمٹ جاری کرتاہے،پرمٹ میں گوشت خور جانور رکھنے کی اجازت نہیں ہوتی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔