ساؤتھمپٹن ٹیسٹ؛ خراب روشنی اور بارش کے باعث چوتھے روز کا کھیل ختم

ویب ڈیسک  اتوار 16 اگست 2020
چوتھے روز صرف 10.2 اوورز کا کھیل ممکن ہوسکا۔(تصویر، کرکٹ پاکستان)

چوتھے روز صرف 10.2 اوورز کا کھیل ممکن ہوسکا۔(تصویر، کرکٹ پاکستان)

ساوتھمپٹن: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرے  ٹیسٹ میچ میں چوتھے روز کا کھیل بھی موسم کی خرابی کی نذر ہوگیا ہے اور اس دن صرف 10.2 اوورز کا کھیل ممکن ہوسکا۔ 

اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ میں دو روز تک بارش نے بھرپور مداخلت کی، پہلے روز 46 اور دوسرے روز صرف 40 اوورز کروائے جاسکے جب کہ تیسرے روز بارش کے باعث ایک اوور بھی نہیں کروایا جاسکا اور چوتھے روز پاکستانی ٹیم 236 رنز پر آؤٹ ہوگئی، محمد رضوان نے 72 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

انگلینڈ نے ابھی بیٹنگ کا آغاز ہی کیا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی نے پہلے ہی اوورز میں روری برنز کو کھاتہ کھولے بغیر پویلین واپس بھیج دیا تاہم 5 اوورز بعد خراب روشنی کے باعث ایک بار پھر کھیل روک دیا گیا۔ انگلینڈ نے ایک وکٹ کے نقصان پر 7 رنز بنائے۔

ساؤتھمپٹن ٹیسٹ کا پہلا روز بھی بارش سے متاثر رہا جس کی وجہ سے صرف 46 اوورز ہی کروائے جاسکے جس میں پاکستان کی آدھی ٹیم صرف 126 رنز پر پویلین واپس لوٹ گئی، شان مسعود صرف ایک رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔  کپتان اظہر علی اور اسد شفیق ایک بار پھر ناکام ثابت ہوئے اور دونوں بالترتیب 20 اور 5 رنز بناسکے۔

11 سال بعد ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ بننے والے فواد عالم صرف 4 گیندوں کے مہمان ثابت ہوئے اور کھاتہ کھولے بغیر پویلین واپس لوٹ گئے۔ فواد عالم نے اپنا آخری ٹیسٹ  2009ء میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا تھا۔ عابد علی نصف سنچری بنانے میں کامیاب رہے لیکن انہوں نے بھی 60 رنز پر اپنی وکٹ گنوادی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔