پاکستان کا بازو مروڑ کر قانون سازی کروائی جاری ہے، مولانا فضل الرحمان

ویب ڈیسک  جمعرات 13 اگست 2020
 اسپیکر کی ایما پر چند پارٹیوں کو گھر بلا کر مشورے کیے جاتے ہیں، سربراہ جے یو آئی  (فوٹو:فائل)

اسپیکر کی ایما پر چند پارٹیوں کو گھر بلا کر مشورے کیے جاتے ہیں، سربراہ جے یو آئی (فوٹو:فائل)

 اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ پاکستان کا بازو مروڑ کر قانون سازی کروائی جاری ہے، حکومت پر عجلت سوار ہے جوموجودہ حکمرانوں کی بدنیتی ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی، سینیٹ اور مشترکہ اجلاسوں میں قانون سازی کی جارہی ہے، ہم نے بلز کی مخالفت کی اور ان بلز کو اصولوں کے ساتھ پاکستان کے مفاد میں منافی قرار دیا۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ نہ بلز سمجھنے کا موقع دیا جاتا ہے نہ مشاورت کی جاتی ہے، اسپیکر کی ایما پر چند پارٹیوں کو گھر بلا کر مشورے کیے جاتے ہیں، اسپیکر نے ہماری جماعت اور دیگر سیاسی جماعتوں سے مشاورت نہیں کی، ایف اے ٹی ایف کے دباؤ پر قانون سازی کی گئی، پاکستان کابازومروڑکرقانون سازی کروائی جاری ہے، حکومت پر عجلت سوار ہے جو موجودہ حکمرانوں کی بدنیتی ہے، ایف اے ٹی ایف بلز پر ایک اعلامیہ جاری کررہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔