انضمام الحق نے قومی ٹیم کو جارحانہ کرکٹ کھیلنے کا مشورہ دے دیا

اسپورٹس رپورٹر  ہفتہ 15 اگست 2020
دفاعی حکمت عملی کی وجہ سے سلپ میں کیچز ہورہے ہیں، سابق کپتان و چیف سلیکٹر۔ فوٹو: فائل

دفاعی حکمت عملی کی وجہ سے سلپ میں کیچز ہورہے ہیں، سابق کپتان و چیف سلیکٹر۔ فوٹو: فائل

 لاہور: انضمام الحق نے قومی ٹیم کو جارحانہ کرکٹ کھیلنے کا مشورہ دیدیا۔

سابق کپتان و چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا ہے کہ ساؤتھمپٹن ٹیسٹ میں پاکستانی بیٹسمین اسٹروکس کھیلنے سے ڈرتے رہے، زیادہ تر کے آؤٹ دیکھیں تو بیٹ ٹانگوں کے پیچھے نظر آئے گا، دفاعی حکمت عملی کی وجہ سے سلپ میں کیچز ہورہے ہیں،میرا کرکٹرز اور مینجمنٹ کو مشورہ ہے کہ جارحانہ کرکٹ کھیلیں، دوسری صورت میں صرف بارش ہی شکست سے بچا سکے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔