لورالائی میں ٹرک اور کار کے درمیان تصادم، 5 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک  ہفتہ 15 اگست 2020
تین زخمیوں کو طبی امداد کے لیے کوئٹہ منتقل کردیا گیا، لیویز ذرائع ۔ فوٹو : فائل

تین زخمیوں کو طبی امداد کے لیے کوئٹہ منتقل کردیا گیا، لیویز ذرائع ۔ فوٹو : فائل

 کوئٹہ: لورالائی کے قریب ٹرک اور کار کے درمیان تصادم کے سبب دو بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لورالائی میں ٹریفک حادثہ ہوا ہے جس میں ٹرک اور کار کے درمیان تصادم ہوا نتیجے میں دو بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہوگئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق تین زخمیوں کو طبی امداد کے لیے کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔