بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ سے خاتون زخمی

ویب ڈیسک  ہفتہ 15 اگست 2020
پاک فوج نے موثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے کئی بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا، آئی ایس پی آر (فوٹو : فائل)

پاک فوج نے موثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے کئی بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا، آئی ایس پی آر (فوٹو : فائل)

 راولپنڈی: بھارتی فوج کی ایل او سی پر اشتعال انگیزی جاری ہے جس نے آج بھی بلااشتعال فائرنگ کرکے ایک خاتون کو زخمی کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بھارتی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کھوئی رٹہ سیکٹر پر سول آبادی کو نشانہ بنایا جس کا پاکستانی فوج نے موثر جواب دیا تاہم بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے ایک خاتون زخمی ہوگئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے موثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے کئی بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔