- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
محمد رضوان نے کھیل پرتنقید کو ہوا میں اڑا دیا
لاہور: محمد رضوان نے کھیل پرتنقید کو ہوا میں اڑا دیا جب کہ وکٹ کیپر بیٹسمین کا کہنا ہے کہ اللہ مجھے اور ناقدین کو بھی ہدایت دے۔
ساؤتھمپٹن ٹیسٹ کے دوسرے روز محمد رضوان نے مشکل صورتحال میں ناقابل شکست 60 رنز بنائے، دورئہ آسٹریلیا میں 95 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد قابل ذکر کارکردگی نہ دکھا پانے والے وکٹ کیپر بیٹسمین کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا کہ سرفراز احمد کو ڈراپ کرنے کے بعد انھوں نے کون سا بہترین پرفارم کر دیا ہے۔
ویڈیو کال پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد رضوان نے تنقید کو مسترد کر دیا، انھوں نے کہا کہ میرے سامنے گراؤنڈ ہے، میں محنت کرتا اور نتیجہ اللہ پر چھوڑ دیتا ہوں، یہ نہیں سوچتا کہ میرے بارے میں کیا کہا جاتا ہے، اللہ مجھے اور ناقدین کو بھی ہدایت دے۔
انھوں نے کہا کہ میں مصباح الحق اور یونس خان سے رہنمائی لیتا رہا، خاص کر ان سے یہ مشورہ لے رہا تھا کہ نئی گیند لیے جانے کی صورت میں ٹیل اینڈرز کے ساتھ کس طرح کھیلنا چاہیے، دراصل میں ڈومیسٹک کرکٹ میں ٹاپ آرڈر جبکہ انٹرنیشنل میں ٹیل اینڈرز کے ساتھ کھیلتا آرہا ہوں،یہی تجربہ کام آیا، میں کبھی نہیں کہوں گا کہ مجھے اوپر کے نمبر پر بیٹنگ کے لیے بھیجیں، جو بھی کردار دیا جائے اس کے مطابق کھیلوں گا۔
انھوں نے کہا کہ اس اننگز میں کنڈیشنز بہت مشکل تھیں لہٰذا ٹیل اینڈرز کے ساتھ بیٹنگ چیلنج رہی، پہلے سے لے کر 75 ویں اوورز تک سیمنگ کنڈیشنز اپنے کیریئر میں پہلی بار دیکھیں، بابراعظم کے آؤٹ ہونے کے بعد حکمت عملی تبدیلی کرتے ہوئے تیزی سے رنز بنانا پڑے،صورتحال کے مطابق بیٹنگ کی۔ انھوں نے کہا کہ کھیل بار بار رکنے کی وجہ سے توجہ منتشر ہوتی ہے لیکن انٹرنیشنل کرکٹ میں آپ کو ہر طرح کے چیلنج کے لیے تیار رہنا پڑتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔