- آئی جی پولیس اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش، شہباز گل پر تشدد کی تردید
- دیوتاؤں کی بھینٹ چڑھائے جانے والا نوجوان موت سے بچ گیا
- ڈپریشن میں مبتلا طلبا کی تعداد میں 135 فی صد اضافہ
- آئی فون صارفین کو سماعت کی حفاظت کے لیے اہم سیٹنگ چیک کرنے کا مشورہ
- ججز کی تقرری کے طریقۂ کار کا ترمیمی بل سینیٹ کی قائمہ کمیٹی سے منظور
- پی ٹی آئی کا ملک گیر 17 جلسوں کا اعلان
- سونے کی فی تولہ قیمت میں 2800 روپے کی کمی
- لاہور میں کم سن گھریلو ملازمہ پر بہیمانہ تشدد کرنے والے میاں بیوی گرفتار
- دوسرا ون ڈے: نیدر لینڈز کا پاکستان کو جیت کے لیے 187 رنز کا ہدف
- ملاکنڈ میں عسکریت پسندی کیخلاف وزیراعلی ہاؤس کے پی کا گھیراؤ کرینگے، سراج الحق
- حکومت کا سونے کی درآمد پر لگی پابندی ہٹانے پر غور
- عمران خان کا کراچی میں ہونے والا جلسہ ملتوی
- حکومت کا لگژری اشیاء کی درآمد پر پابندی ختم کرنے کا اعلان
- یہ 70کی دہائی نہیں کہ پاگل پن میں کوئی کسی جماعت کو تحلیل کرے گا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- سینیٹر الیاس بلور کو نوسربازوں نے ٹھگ لیا
- اعظم سواتی کا کرپٹ لوگوں کے سر قلم کرنے کا مطالبہ
- حادثے میں خاتون کی ہلاکت پر کار سوار پر 63 لاکھ روپے ہرجانہ
- ممنوعہ فنڈنگ کیس، سابق گورنرخیبرپختونخوا ایف آئی اے میں پیش
- ٹوئٹر پر تنقید، سعودی عرب میں خاتون کو 34 سال قید کی سزا
- شہباز گل کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی
ساوتھمپٹن؛پاکستان اور انگلینڈ کا دوسرا ٹیسٹ میچ بے نتیجہ ختم

پانچویں دن 32 اوورز کا کھیل ہونے کے بعد پاکستان اور انگلینڈ کا دوسرا ٹیسٹ میچ بے نتیجہ رہا۔ (ٖفوٹو، آئی سی سی )
ساوتھمپٹن: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے پانچویں روز کا کھیل بے نتیجہ ختم ہوگیا۔
بارش کے باعث پانچویں روز کا کھیل سوا چار گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا اور صرف 32 اوورز کا کھیل ہی ممکن ہوا۔ خراب موسم کے باعث کھیل میں بار بار تعطل آنے کی وجہ سے انگلینڈ کی ٹیم اس میچ میں صرف ایک ہی اننگز کھیل سکی اور مجموعی طور پر 43.1 اوورز کا سامنا کیا۔ انگلینڈ نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 110 رنز بنائے۔
اس سے قبل بھی اولڈ ٹریفورڈ میں جاری ٹیسٹ کے دوران روز تک بارش نے بھرپور مداخلت کی، پہلے روز 46 اور دوسرے روز صرف 40 اوورز کروائے جاسکے جب کہ تیسرے روز بارش کے باعث ایک اوور بھی نہیں کروایا جاسکا اور چوتھے روز پاکستانی ٹیم 236 رنز پر آؤٹ ہوگئی، محمد رضوان نے 72 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
یہ بھی پڑھیے: ساؤتھمپٹن ٹیسٹ ؛ کھیل میں تاخیرپر انگلیاں اٹھنے لگیں
چوتھے روز بھی بارش اور خراب موسم کے باعث صرف 10.2 اوورز کا میچ ممکن ہوسکا۔ میچ کے پانچویں روز بھی صبح سے موسم کی خرابی کے باعث بے یقینی کی صورت حال رہی اور 4 گھنٹے تاخیر کے بعد پانچویں دن کا کھیل شروع ہوا۔ چوتھے دن بغیر کوئی رن بنائے اوپننگ بیٹسمین روری برنز شاہین آفریدی کے ہاتھوں آؤٹ ہوگئے۔ اس کے بعد بعد ڈوم سبلے اور زیک کرالے انگلینڈ کی اننگز کو آگے لے بڑھ رہے ہیں۔
سبلے 32، زیک کرالے 53 اور اولی پاپ 9 رنز بنا کر پویلین لوٹے جب کہ 9 رن بنا کر کپتان جو روٹ اور بغیر کوئی رن بنائے جوس بٹلر ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستانی باؤلرز میں محمد عباس نے 2، شاہین آفرید اور یاسر شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ پاکستان کی اننگز میں 72 رنز بنانے والے بلے باز محمد رضوان پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔
بار بار موسم کی خرابی اور بارش کے باعث تعطل کا شکار ہونے کے بعد پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے دوسرے ٹیسٹ کے پانچ دنوں میں 134.3اوورز کا کھیل ممکن ہوا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔