کیمبرج نے اے اوراولیول کی ڈاؤن گریڈنگ واپس لے لی

صفدر رضوی  منگل 18 اگست 2020
ڈاؤن گریڈ کیے گئے نتائج تبدیل ہو کر اسکولوں کے نتائج کو منظور کر لیا گیا۔ فوٹو: فائل

ڈاؤن گریڈ کیے گئے نتائج تبدیل ہو کر اسکولوں کے نتائج کو منظور کر لیا گیا۔ فوٹو: فائل

کراچی: کیمبرج اسسمنٹ انٹرنیشنل ایجوکیشن نے اے اور او لیول کی ڈاؤن گریڈنگ واپس لے لی۔

کیمبرج اسسمنٹ انٹرنیشنل ایجوکیشن نے پاکستان میں اپنی امتحانی سیریز جون 2020 کے اے اور اول لیول کے نتائج میں ڈاؤن گریڈ کیے گئے طلبہ کے نتائج واپس لینے کا اعلان کر دیا ہے اور اپنے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نئے فیصلے کے تحت جو گریڈ جون 2020 سیریز کے جاری کیے گئے ہیں وہ متعلقہ اسکولوں کی جانب سے بھجوائے گئے متوقع predicted grades سے کم نہیں ہوں گے۔

کیمبرج کی جانب سے جاری کردہ جو گریڈ متوقع گریڈ سے کم ہوں گے وہ واپس لے کر اسکولوں کے بھجوائے گئے گریڈز کو حتمی سمجھا جائے گا جبکہ جو گریڈز predicted grade سے بہتر ہیں وہ اپنی جگہ قائم رہیں گے نئے گریڈز سے جامعات کو گاہ کردیا جائے گا جبکہ اس کی مزید تفصیلات 19 اگست کو جاری ہونگی یاد رہے کہ 11 اگست کو کیمبرج کی جانب سے جاری نتائج میں بڑی تعداد میں طلبہ ڈاؤن گریڈ کردیے گئے تھے جس کے بعد طلبہ کی جانب سے سخت رد عمل دیکھنے میں آیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔