وزیرِ صحت سندھ کی کورونا کے خاتمے تک اسکول کھولنے کی مخالفت

جونیئر کلاسز کے لئے اسکول کھولنے سے کرونا وائرس کی دوسری اور تیسری لہر آنے کا خدشہ ہے، عذرا پیچوہو کا ویڈیو بیان


Staff Reporter August 19, 2020
وزیر صحت سندھ نے ویڈیو بیان میں اسکول کھولنے کی مخالفت کی ہے۔(فوٹو، انٹرنیٹ)

SEOUL: وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے ملک سے کورونا وائرس کے مکمل خاتمے تک پرائمری اور مڈل اسکول کھولنے کی مخالفت کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صحت و بہبود آبادی ڈاکٹر عزرا فضل پیچوہو نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ کورونا وائرس کے خدشات اب بھی ملک میں موجود ہیں ہمیں احتیاط کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کورونا کے خاتمے تک پرائمری، مڈل اسکول کھولنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ جونیئر کلاسز کے لئے اسکول کھولنے سے کرونا وائرس کی دوسری اور تیسری لہر آنے کا خدشہ ہے۔ جب تک کورونا ختم نہیں ہوجاتا اس وقت تک چھوٹے بچوں کو گھروں پر آن لائن کلاسز کے ذریعے تعلیم دی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسکول کھولنے ہیں تو ایس او پیز پر عملدرآمد ضروری ہے۔ اسکول میں 14 سال سے بڑے بچے اپنا خیال رکھ سکتے ہیں اور ایس او پیز پر عمل کرسکتے ہیں لیکن چھوٹے بچوں کو میل ملاپ سے کیسے روکا جاسکتا ہے۔

مقبول خبریں