مریم نواز کو جان سے مارنے کے لیے لیزر گن استعمال کی گئی، کیپٹن صفدر

ویب ڈیسک  جمعرات 20 اگست 2020
نواز شریف کا جب تک لندن میں رزق ہے وہ وہاں رہیں گے، رہنما مسلم لیگ (ن)

نواز شریف کا جب تک لندن میں رزق ہے وہ وہاں رہیں گے، رہنما مسلم لیگ (ن)

مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا کہنا ہے کہ مریم نواز کو جان سے مارنے کے لیے لیزر گن استعمال کی گئی۔

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا کہنا ہے کہ ماضی میں بے نظیر اور لیاقت علی خان کا قتل کیا گیا اور نیب میں پیشی کے دوران مریم نواز کو بھی جان سے مارنے کی کوشش کی گئی، انہیں مارنے کے لیے لیزر گن استعمال کی گئی۔

رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان، ڈی جی نیب اور دیگر اس میں ملوث ہیں جب کہ شہزاد اکبر وعدہ معاف گواہ  بنیں گے، مجھے ڈر ہے وہ ملک سے بھاگ نہ جائیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔