نیب نے مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیاء الرحمان کوطلب کرلیا

ویب ڈیسک  جمعـء 21 اگست 2020
مولانا فضل الرحمان کے بھائی کو 25 تاریخ کو طلب کیا گیا، نیب خیبر پختونخوا: فوٹو: فائل

مولانا فضل الرحمان کے بھائی کو 25 تاریخ کو طلب کیا گیا، نیب خیبر پختونخوا: فوٹو: فائل

 پشاور: نیب خیبرپختونخوا نے مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیاء الرحمان کوطلب کرلیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق نیب خیبرپختونخوا نے مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیاء الرحمان کو25 اگست کوطلب کرلیا۔ ان پر کمشنریٹ افغان مہاجرین میں غیرقانونی بھرتیوں اورکرپشن کے الزامات ہیں۔

نیب خیبرپختونخوا کے مطابق ضیاء الرحمان پر مشینری کی خریداری میں غبن، غیرقانونی تعیناتی، پروموشن اورآمدن سے زیادہ اثاثہ جات کی الزامات پرطلب کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ وفاق کی طرف سے ضیاء الرحمان کی خدمات سندھ حکومت کے حوالے کی گئی تھیں اور اُنہیں ڈپٹی کمشنرضلع وسطی تعینات کیا گیا تھا تاہم پھر ان کی خدمات واپس لے لی گئی تھیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔