فیس بک پر دھمکی آمیز کمنٹس کرنے کی رنجش پر تین افراد قتل، ملزمان گرفتار

ویب ڈیسک  ہفتہ 22 اگست 2020
ملزمان کوجدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا، انویسٹی گیشن پولیس کاہنہ۔ فوٹو:فائل

ملزمان کوجدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا، انویسٹی گیشن پولیس کاہنہ۔ فوٹو:فائل

لاہور: پولیس نے دھمکی آمیز کمنٹس کرنے کی رنجش پر تین افراد کے قتل میں ملوث 4 ملزمان گرفتار کرلیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے کاہنہ میں  دھمکی آمیز کمنٹس کرنے کی رنجش پر تین افراد کو قتل کردیا گیا، جب کہ پولیس کے مطابق قتل میں ملوث 4 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان نے چند روز قبل مقتولین کے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کر دی تھی، جس کے نتیجے میں یعقوب، شہزاد اور کاشف نامی افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے تھے، جب کہ فائرنگ سے شہری راشد بھی شدید زخمی ہو گیا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزمان شدید فائرنگ سے خوف وہراس پھیلانے کے بعد موقع سے فرار ہو گئے تھے، تاہم انویسٹی گیشن پولیس کاہنہ نے ملزمان کوجدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا، گرفتار ملزمان میں وقاص عرف بالا، امتیاز، ریاست علی اور عمران عرف مانی شامل ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔