انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹی 20 میں پاکستانی بلے بازوں نے بڑے اعزاز نام کرلئے

ایکسپریس نیوز  اتوار 30 اگست 2020
محمد حفیظ نے 2000 رنز بنانے کا اعزاز حاصل کیا ۔ فوٹو : فائل

محمد حفیظ نے 2000 رنز بنانے کا اعزاز حاصل کیا ۔ فوٹو : فائل

مانچسٹر: قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کےکپتان بابر اعظم اورآل راونڈرمحمد حفیظ نے انگلینڈ کے خلاف دوسرےمیچ میں نئے اعزاز حاصل کرلئے۔

انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی 20 میں پاکستانی بلے بازوں نے بڑے اعزاز اپنے نام کئے۔ کپتان بابراعظم نے اوپننگ شروع کی تو انہیں ٹی 20 میں 1500 رنزمکمل کرنے کے لیے 29 رنز درکار تھے۔ انہوں نے رنز حاصل کرکے ایک بار پھر دنیا کے بہترین بلے باز ہونے کا ثبوت دیا، بابر اعظم نے 56 رنز کی اننگز کھیلی۔

ٹی ٹوئنٹی کے نمبرون بلے باز نے اپنی 39ویں اننگزمیں 1500 رنز مکمل کئے اور ساتھ ہی ویرات کوہلی اور ایرون فنچ کے ساتھ کھڑے ہو گئے، دونوں 39ویں اننگز میں 1500 رنزبنا چکے ہیں۔

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں محمد حفیظ نے بھی اپنے تجربے کا بھر پور فائدہ اٹھایا، گراؤنڈ کے چاروں طرف خوبصورت شاٹس لگائے۔ محمدحفیظ ٹی 20 کیرئیر میں 2000 رنز بنانے والے دوسرے پاکستانی بن گئے۔ ان سے پہلےشعیب ملک ٹی 20 میں 2000 رنز بنا چکے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔