ٹی ٹوئنٹی میں پاکستانی ٹیم کی ناقص کارکردگی سے شاہد آفریدی بھی مایوس

میاں اصغر سلیمی  منگل 1 ستمبر 2020
وہاب ریاض کو ٹی ٹوئنٹی میچزکا تجربہ ہے، انہیں تیسرے میچ میں ضرور کھیلانا چاہئے، شاہد خان آفریدی: فوٹو:فائل

وہاب ریاض کو ٹی ٹوئنٹی میچزکا تجربہ ہے، انہیں تیسرے میچ میں ضرور کھیلانا چاہئے، شاہد خان آفریدی: فوٹو:فائل

 کراچی: ٹیسٹ کے بعد ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بھی پاکستان ٹیم کی کارکردگی نے شاہد آفریدی کو مایوس کردیا انہوں نے تیسرے میچ میں وہاب ریاض کو کھلانے کا مطالبہ بھی کر دیا۔

ایکسپریس کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے مابین تین ٹی ٹوئنٹی سیریز پر مشتمل دوسرے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دی، 196 رنز کا ہدف انگلینڈ نے 19.1 اوورز میں حاصل کرلیا۔

انگلینڈ کے شہر مانچسٹر میں دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان نے 20 اوور میں 195 رنز اسکور کیے اور انگلش ٹیم کو 196 رنز کا ہدف دے دیا تھا۔

https://twitter.com/SAfridiOfficial/status/1300118433200300032?s=20

قومی ٹیم کی اس ہار پر سابق کپتان شاہد آفریدی خاصے مایوس ہوئے۔ اپنے ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کی شکست پربہت دکھ ہوا، اسکور اچھا ہونے کے باوجود بولنگ سائیڈ ہدف بچانے میں ناکام رہی، وہاب ریاض کو ٹی ٹوئنٹی میچزکا تجربہ ہے، انہیں تیسرے میچ میں ضرور کھلانا چاہیے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔