‏اتنا چبھنے لگا ہوں سب کو؟ سرفراز احمد کا شکوہ

عباس رضا  بدھ 2 ستمبر 2020
سرفراز احمد نے سوشل میڈیا پر شاعری کا سہارا لیتے ہوئے زمانے کی بے رخی کا شکوہ کیا

سرفراز احمد نے سوشل میڈیا پر شاعری کا سہارا لیتے ہوئے زمانے کی بے رخی کا شکوہ کیا

قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد زمانے کی بے رخی کا شکوہ کرنے لگے۔ 

دورہ انگلینڈ میں دو ماہ سے زائد عرصہ بائیو سیکیور ماحول میں رہنے کے بعد آخری روز پہلا اور آخری میچ کھیلنے والے سرفراز احمد نے معین علی کو سٹمپ کرنے کا یقینی موقع بھی گنوایا تو انہوں نے پاکستانی بولرز کی پٹائی کر دی، وہاب ریاض انگلش بیٹسمین کو آؤٹ نہ کرتے تو انہوں نے فتح چھین لی تھی، سوشل میڈیا پر سخت تنقید کے بعد سرفراز احمد نے شاعری کا سہارا لیتے ہوئے زمانے کی بے رخی کا شکوہ کیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر انہوں نے لکھا:

‏اتنا چبھنے لگا ہوں سب کو چھرا تو نہیں جانی

جتنا بتاتے وہ میرے بارے میں اتنا برا بھی نہیں ہوں

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔