بنگلادیش پاکستان سے ٹیسٹ جلد ری شیڈول کرنے کیلیے پراعتماد

اسپورٹس ڈیسک  جمعرات 3 ستمبر 2020
ہمارا پاکستان سے ایک ٹیسٹ کورونا وائرس کی وجہ سے ملتوی ہوگیا تھا، چیف ایگزیکٹیو نظام الدین۔  فوٹو : فائل

ہمارا پاکستان سے ایک ٹیسٹ کورونا وائرس کی وجہ سے ملتوی ہوگیا تھا، چیف ایگزیکٹیو نظام الدین۔ فوٹو : فائل

ڈھاکا:  بنگلادیش پاکستان کے ساتھ التوا شدہ ٹیسٹ جلد ری شیڈول کرنے کیلیے پْراعتماد ہے۔

بی سی بی کے چیف ایگزیکٹیو نظام الدین نے کہا کہ ہمارا پاکستان سے ایک ٹیسٹ کورونا وائرس کی وجہ سے ملتوی ہوگیا تھا مگر یہ آسانی سے ری شیڈول ہوجائے گا،اس کیلیے چھوٹی سی ونڈو درکار ہے، ہم اس حوالے سے جلد ہی پاکستان کرکٹ بورڈ سے بات کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔