سندھ میں بارشوں کی تباہ کاریوں کی رپورٹ وزیراعظم کو ارسال

جاں بجق ہونے والے 136 افراد میں سے 73 افراد خاندان کے کفیل تھے، رپورٹ


ویب ڈیسک September 08, 2020
حالیہ بارشوں سے 10 لاکھ 94 ہزار ایکڑ رقبے پر فصلوں کو نقصان ہوا، رپورٹ۔ فوٹو:فائل

سندھ حکومت نے صوبے میں بارش کی تباہ کاریوں کی رپورٹ وزیراعظم کو ارسال کردی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق رپورٹ میں صوبے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان کا ذکر کرتے ہوئے بتایا گیا کہ سندھ میں حالیہ بارشوں سے 10 لاکھ 94 ہزار ایکڑ رقبے پر فصلوں کو نقصان ہوا، 15 ہزار 233 گاؤں متاثر ہوئے۔

77 ہزار337 مکانات مکمل تباہ ہوئے، 10504 پکے مکانات کو جزوی اور 5729 مکانات کو مکمل نقصان ہوا، 71614 کچے مکانات مکمل تباہ ہوئے۔

جاں بحق ہونے والے 136 افراد میں سے 73 افراد خاندان کے کفیل تھے، آمدنی کا ذریعہ 45 ہزار مویشی بھی بارشوں کےدوران ہلاک ہوئے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: طوفانی بارشوں سے 70 بچوں اور 20 خواتین سمیت 176 مجموعی اموات

رپورٹ کے مطابق کراچی کے ضلع غربی کے 4 ریلیف کیمپس میں 25 افراد مقیم ہیں جب کہ ملیر ضلع میں سب سے زیادہ لوگ بارش سے متاثر ہوئے۔