ساجد گوندل اغوا کے معاملے پر تین رکنی کابینہ کمیٹی قائم

کمیٹی معاملے کی تحقیقات کرکے وزیراعظم کو رپورٹ پیش کرے گی


ویب ڈیسک September 08, 2020
کمیٹی میں شہزاد اکبر اور شیریں مزاری شامل ہیں۔ فوٹو:فائل

حکومت نے ساجد گوندل اغوا کے معاملے پر تین رکنی کابینہ کمیٹی قائم کردی۔

وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں ملکی سیاسی اورمعاشی صورتحال کاجائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کا مینڈیٹ بڑھانے، ماس ٹرانزٹ اتھارٹی آرڈیننس، وفاقی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین کی تقرری، ایکس کیڈرپوسٹس پرجوڈیشل آفیسربھرتی کرنے، پورٹ قاسم کراچی میں ایل این جی ٹرمینلز اور مختلف ممالک کے لیے فیری سروس کے آغاز کی منظوری دے دی گئی، جب کہ وزیراعظم نے کابینہ کو کراچی ٹرانسفارمیشن پلان پراعتماد میں لیا۔

سیکرٹری داخلہ نے کابینہ کے سامنے ساجد گوندل کے اغواہ کا معاملہ رکھا، سیکرٹری داخلہ نے وزیر اعظم اور کابینہ کو ساجد گوندل کے معاملے پر بریفننگ دی۔ کابینہ نے ساجد گوندل کے اغوا کے معاملے پر تین رکنی کابینہ کمیٹی قائم کردی۔ کمیٹی میں شہزاد اکبر اور شیریں مزاری شامل ہیں، کابینہ کمیٹی معاملے کی تحقیقات وزیراعظم کو رپورٹ پیش کرے گی۔

اجلاس میں پبلک اینڈ پرائیویٹ تعمیرات کے تقابلی جائزہ، اور پیپرا رولز، فیٹف بل کی منظوری سے متعلق حکمت عملی پر کابینہ کو بریفنگ دی کابینہ کی قانون ساز کمیٹی کے مینڈیٹ میں اضافہ کردیا گیا، کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی اور توانائی کمیٹی کے کے 27 اگست کے فیصلوں کی بھی توثیق کردی، وفاقی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین کی تقرری، ایکس کیڈر پوسٹس پر جوڈیشل آفیسر بھرتی کرنے کی بھی منظوری دی گئی، جبکہ سی ڈی اے اور میونسپل کارپوریشن اسلام آباد کے درمیان کام کی تقسیم کا ایجنڈا بھی موخرکردیا گیا۔