سری لنکن پریمیئر لیگ میں 24 پاکستانی کرکٹرز شارٹ لسٹ میں شامل

عباس رضا  ہفتہ 12 ستمبر 2020
شاہد آفریدی کو پہلے ہی گال گلیڈی ایٹرز کا مارکی پلیئر نامزد کیا جا چکا ہے فوٹوفائل

شاہد آفریدی کو پہلے ہی گال گلیڈی ایٹرز کا مارکی پلیئر نامزد کیا جا چکا ہے فوٹوفائل

لاہور: سری لنکن پریمیئر لیگ نے 24 پاکستانی کرکٹرز کو شارٹ لسٹ میں شامل کر لیا۔

سری لنکن لیگ میں شارٹ لسٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں شعیب ملک،محمد حفیظ، وہاب ریاض، سرفراز احمد، کامران اکمل، شرجیل خان، محمد عرفان، یاسر شاہ، امام الحق، حارث سہیل،افتخار احمد، محمد سمیع، محمد عباس، سہیل تنویر، عمادوسیم، جنید خان،انور علی، محمد نواز، حسین طلعت،  آصف علی، رومان رئیس اور عمر گل شامل ہیں۔

شاہد آفریدی کو پہلے ہی گال گلیڈی ایٹرز کا مارکی پلیئر نامزد کیا جا چکا ہے۔150 غیر ملکی کرکٹرز سمیت کھلاڑیوں کی نیلامی کا عمل یکم اکتوبر ہوگا، ایونٹ نومبر میں شیڈول کیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔