بنگلادیش نے سری لنکا میں 14 روز قرنطینہ سے انکار کردیا

ہم نے اپنا شیڈول ایک ہفتے کے قرنطینہ کو مدنظر رکھ کر بنایا، صدر بی سی بی نظم الحسن


Sports Desk September 15, 2020
ہم نے اپنا شیڈول ایک ہفتے کے قرنطینہ کو مدنظر رکھ کر بنایا، صدر بی سی بی نظم الحسن۔ فوٹو : فائل

بنگلادیش نے سری لنکا میں 14 روز قرنطینہ سے انکار کردیا۔

بی سی بی کے صدر نظم الحسن کا کہنا ہے کہ ہم نے اپنا شیڈول ایک ہفتے کے قرنطینہ کو مدنظر رکھ کر بنایا، پہلے ہی ہمارے کھلاڑی 6 ماہ سے کوئی کرکٹ نہیں کھیلے،اگر وہ 14 روز ہوٹل کے کمروں میں محدود رہے تو پھر انھیں ٹیسٹ سیریز کی تیاری کیلیے صرف ایک ہفتہ ہی میسر آئیگا۔

دوسری جانب سری لنکا کے وزیر کھیل نامیل راجاپکسے نے ٹویٹ کیا کہ انھوں نے بورڈ حکام کو ہدایت کی کہ وہ کورونا وائرس ٹاسک فورس کی مشاورت سے اس معاملے کا مناسب حل نکالیں۔

مقبول خبریں