- پولر آئس کا پگھلاؤ زمین کی گردش، وقت کی رفتار سست کرنے کا باعث بن رہا ہے، تحقیق
- سندھ میں کتوں کے کاٹنے کی شکایت کیلئے ہیلپ لائن 1093 بحال
- کراچی: ڈکیتی کا جن قابو کرنے کیلیے پولیس کا ایکشن، دو ڈاکو ہلاک اور پانچ زخمی
- کرپٹو کے ارب پتی ‘پوسٹربوائے’ کو صارفین سے 8 ارب ڈالر ہتھیانے پر 25 سال قید
- گٹر میں گرنے والے بچے کی والدہ کا واٹر بورڈ پر 6 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ
- کرپٹو کرنسی فراڈ اسکینڈل میں سام بینک مین فرائڈ کو 25 سال قید
- کراچی، تاجر کو قتل کر کے فرار ہونے والی بیوی آشنا سمیت گرفتار
- ججز کے خط کی انکوائری، وفاقی کابینہ کا اجلاس ہفتے کو طلب
- امریکا میں آہنی پل گرنے کا واقعہ، سمندر سے دو لاشیں نکال لی گئیں
- خواجہ سراؤں نے اوباش لڑکوں کے گروہ کے رکن کو پکڑ کر درگت بنادی، ویڈیو وائرل
- پی ٹی آئی نے ججز کے خط پر انکوائری کمیشن کو مسترد کردیا
- عدالتی امور میں ایگزیکٹیو کی مداخلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، فل کورٹ اعلامیہ
- وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
- نوڈیرو ہاؤس عارضی طور پر صدرِ مملکت کی سرکاری رہائش گاہ قرار
- یوٹیوبر شیراز کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات
- حکومت کا بجلی کی پیداواری کمپنیوں کی نجکاری کا فیصلہ
- بونیر میں مسافر گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق
- بجلی 2 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا
- حکومت نے 2000 کلومیٹر تک استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کرنے کی اجازت دیدی
چین کی کورونا ویکسین نومبر میں عوام کیلیے دستیاب ہوگی
بیجنگ: چین میں تیار ہونے والی 4 میں سے ایک کورونا ویکسین نومبر میں عوام کے لیے دستیاب ہو گی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے ادارے ’’ سینٹر فار ڈیزز کنٹرول اینڈ پری ونٹیشن‘‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی تیار کردہ 4 ویکسین کلینیکل ٹرئل کے آخری مرحلے میں ہیں جن میں سے کم از کم ایک رواں برس نومبر میں عوام کے لیے دستیاب ہوگی۔ رواں ماہ بیجنگ میں ہونے والے ٹریڈ فیئر میں چینی کمپنی نے کورونا ویکسین کی رونمائی بھی کی تھی۔
سی ڈی سی یعنی (Center For Disease Control and Prevention) کی سربراہ نے سرکاری میڈیا پر اپنے انٹرویو میں بتایا کہ چین میں 4 کورونا ویکسین پر کام جاری ہے جن میں سے تین ویکسین کو جولائی میں ہی فرنٹ لائن طبی عملے پر استعمال کرنے کی اجازت مل گئی تھی جس کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے ہیں۔
یہ خبر پڑھیں : چین نے کورونا ویکسین کی رونمائی کردی
سی ڈی سی کی سربراہ گوائزن وو نے مزید بتایا کہ ان تینوں ویکسین میں سے ایک ٹرائل کے فیز تھری مرحلے کو بڑی کامیابی سے مکمل کر رہی ہے، ویکسین اپریل میں خود میں نے استعمال کی اور اب تک معمولی سا سائیڈ ایفیکٹ بھی سامنے نہیں آیا۔ امید ہے کہ نومبر کے آخر تک یہ ویکسین عام لوگوں کے لیے دستیاب ہو گی۔
یہ خبر بھی پڑھیں : خطرناک سائیڈ ایفیکٹ سامنے آنے پر کورونا ویکسین ٹرائل آخری مرحلے میں بند
واضح رہے کہ فوجی اور طبی عملے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر چین کی سب سے بڑی فارما کمپنی سینوفارما اور امریکی سینو ویک بائیوٹیک نے تین ویکسن پر کام شروع کیا تھا جب کہ چوتھی ویکسین کو کانسیو بائیولوجک نے فوجیوں میں استعمال کے لیے جون میں تیار کیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔