محمد زاہد نے تیز اور باصلاحیت بولرز تیار کرنے کو ہدف قرار دیدیا

خیبر پختونخوا سے بہت اچھے باولرز آرہے ہیں، بولنگ کوچ ہائی پرفارمنس سینٹر


Muhammad Yousuf Anjum September 15, 2020
خیبر پختونخوا سے بہت اچھے باولرز آرہے ہیں، بولنگ کوچ - فوٹو: ایکسپریس

ISLAMABAD: پی سی بی ہائی پرفارمنس سینٹر کے بولنگ کوچ محمد زاہد نے تیز اور باصلاحیت بولرز تیار کرنے کو ہدف قرار دے دیا۔

لاہور میں ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ محمد زاہد نے کہا کہ یہ ایک چینلجنگ کام ہے اور کوشش کروں گا کہ مجھ سے جو توقعات وابستہ کی گئی ہیں ان پر پورا اتروں، ماضی میں اس شعبے پر زیادہ توجہ نہیں دی گئی، پہلے زیادہ تر تیز باولرز پنجاب سے آئے اور اب خیبر پختونخوا سے بہت اچھے باولرز آرہے ہیں۔

بولنگ کوچ کا کہنا تھا کہ ہمیں اس ایریا پر زیادہ توجہ دینا ہوگی، دوسرے علاقوں میں بھی تیز باولرز ڈھونڈ کر انہیں اس طرح تیار کیا جائے گا وہ لمبے عرصے تک پاکستان کی خدمت کرسکیں، یہ درست ہے کہ پاکستان سے دور رہا ہوں لیکن پاکستان کرکٹ پر ہمیشہ نظر رہی ہے، ہمارے یہاں سے جانے کے بعد فاسٹ بولنگ کے حوالے سے بہت بڑی تبدیل نہیں آئی، اصل چیز باولرز کی ابتدائی خامیوں کو دور کرکے ان میں بہتری لانا ہے، اس چیز پر فوکس کریں گے۔

مقبول خبریں