- ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کا پاکستان کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش
- کراچی میں ایرانی خاتون اول کی کتاب کی رونمائی، تقریب میں آصفہ بھٹو کی بھی شرکت
- پختونخوا سے پنجاب میں داخل ہونے والے دو دہشت گرد سی ٹی ڈی سے مقابلے میں ہلاک
- پاکستان میں مذہبی سیاحت کے وسیع امکانات موجود ہیں، آصف زرداری
- دنیا کی کوئی بھی طاقت پاک ایران تاریخی تعلقات کو متاثر نہیں کرسکتی، ایرانی صدر
- خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کا اختیارات نہ ملنے پراحتجاج کا اعلان
- پشین؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں3 دہشت گرد ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار
- لاپتہ کرنے والوں کا تعین بہت مشکل ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش
- فافن کی ضمنی انتخابات پر رپورٹ،‘ووٹوں کی گنتی بڑی حد تک مناسب طریقہ کار پر تھی’
- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا عدالتی امور میں مداخلت پر ادارہ جاتی ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں 2 کشمیری نوجوان شہید
سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت میں دو کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نوجوانوں کی شہادت کا پہلا واقعہ سوپور میں پیش آیا جہاں قابض بھارتی فوج نے تجر شریف کے علاقے میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران عرفان احمد نامی نوجوان کو حراست میں لے لیا اور رات گئے نوجوان کی تشدد زدہ لاش پھینک گئے۔
اسی طرح ضلع بارہ مولا کے علاقے اُڑی میں بھی سرچ آپریشن کے دوران ایک اور کشمیری نوجوان کو گولیاں مارکر شہید کردیا گیا۔ شہید ہونے والے نوجوان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی جب کہ لاش کو لواحقین کے حوالے کرنے سے انکار کردیا گیا۔
یہ خبر پڑھیں : مقبوضہ کشمیرمیں سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فوج پر حملہ، 2 اہلکار شدید زخمی
ایک ہی دن میں ایک ضلع میں دو نوجوانوں کی شہادت پر علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کیا اور بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ قابض بھارتی فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ریاستی طاقت کا مظاہرہ کیا اور نہتے شہریوں پر ربڑ کی گولیاں برسائیں اور آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔