تیسرا ون ڈے مچل اسٹارک کا عادل رشید کو مینکڈ کرنے سے گریز

2 بالز قبل عادل رشید انھیں چھکا بھی جڑچکے تھے۔


Sports Desk September 17, 2020
2 بالز قبل عادل رشید انھیں چھکا بھی جڑچکے تھے۔ فوٹو: فائل

عادل رشیدکریز سے باہر نکل آئے اور اس کے باوجود اسٹارک نے انھیں رن آؤٹ نہیں کیا۔

تیسرے ون ڈے میں آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے انگلش کرکٹر عادل رشید کو مینکڈ کرنے کا سنہری موقع ملنے کے باوجود صرف وارننگ پر اکتفا کیا۔

49 ویں اوور کے اختتام پر ڈیلیوری سے قبل ہی نان اسٹرائیک اینڈ پر موجود عادل رشیدکریز سے باہر نکل آئے،اس کے باوجود اسٹارک نے انھیں رن آؤٹ نہیں کیا بلکہ واپس اپنی جگہ پر جانے کی ہدایت دی، دلچسپ بات یہ ہے کہ 2 بالز قبل عادل رشید انھیں چھکا بھی جڑچکے تھے۔

مقبول خبریں