نیب تحقیقاتی ٹیم نے جہانگیرترین اور بیٹے کو طلب کرلیا

ویب ڈیسک  جمعرات 17 ستمبر 2020
جہانگیرترین کوجاری نوٹس میں تمام ضروری دستاویزات ساتھ لانےکی ہدایت، ایف آئی اے ذرائع۔ فوٹو:فائل

جہانگیرترین کوجاری نوٹس میں تمام ضروری دستاویزات ساتھ لانےکی ہدایت، ایف آئی اے ذرائع۔ فوٹو:فائل

لاہور: شوگر ملز کیس میں نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے جہانگیر ترین کو بیٹے سمیت طلب کرلیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق نیب کی جانب سے شوگر کیس کی تحقیقات کے لئے تشکیل دی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (سی آئی ٹی) نے تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کو طلب کرلیا ہے، انہیں  19 ستمبر کوایف آئی اے دفتر لاہور میں طلب کیا گیا ہے، جب کہ ان کے بیٹے علی ترین کو بھی 20 ستمبر کو طلب کیا گیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: شریف فیملی اور جہانگیر ترین شوگر ملز کیس میں لارجر بینچ بنانے کی درخواست

ایف آئی اے ذرائع نے بتایا ہے کہ ‏جہانگیرترین سے جے کے ٹی فارمنگ کے اثاثے خریدنے کی تفصیلات طلب کی ہیں، اور ان کوجاری نوٹس میں تمام ضروری دستاویزات ساتھ لانےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ‏جہانگیرترین اور علی ترین ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: شوگراسکینڈل کی تحقیقات کے لئے نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل

ذرائع کے مطابق ‏ ‏جہانگیر ترین پر 15 ارب روپے سے زائد کے کارپوریٹ فراڈ کا الزام ہے، تحقیقاتی ٹیم جہانگیرترین کے خلاف4 بڑے الزامات کی تحقیقات کررہی ہے، ان پر یہ الزامات شوگر کمیشن نے اپنی رپورٹ میں لگائے تھے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔