سلیم ملک کی اپیل پر کیس کی سماعت 30 ستمبر کو ہوگی

عباس رضا  جمعرات 17 ستمبر 2020
سابق کپتان کرکٹ کے دروازے کھولے جانے کے منتظر ہیں۔ فوٹو: فائل

سابق کپتان کرکٹ کے دروازے کھولے جانے کے منتظر ہیں۔ فوٹو: فائل

 لاہور: سابق کرکٹر سلیم ملک کی اپیل پر کیس کی سماعت 30 ستمبر کو ہوگی۔

ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ فضلِ میراں چوہان بطور انڈیپینڈنٹ ایڈجیوڈیکٹر سہ پہر 3 بجے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں کارروائی کا آغاز کریں گے۔ پی سی بی کا مطالبہ ہے کہ بحالی پروگرام شروع کرنے سے قبل انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے فراہم کی گئی اپریل 2000 کی ایک گفتگو کے ٹرانسکرپٹ سے متعلق سوالات کے جواب دیے جائیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : پی سی بی اور سلیم ملک کی قانونی لڑائی مزید طویل

سلیم ملک کی جانب سے ابھی تک موصول ہونے والے جوابات پر بورڈ نے عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے، اس معاملے پر سلیم ملک نے اپیل دائر کررکھی ہے جس کی سماعت کے لیے تاریخ مقرر کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کردیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ جسٹس قیوم رپورٹ کی روشنی میں تاحیات پابندی کا شکار ہونے والے سلیم ملک کو بعد ازاں عدالت نے کلیئر کر دیا تھا، سابق کپتان کرکٹ کے دروازے کھولے جانے کے منتظر ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔