بنگلادیش دورہ سری لنکا کے لیے اپنے دستے میں کمی پر تیار

اسکواڈ کو ڈھاکا سے کولمبو لے جانے کیلیے سری لنکا ایئرلائن کی چارٹرڈ فلائٹ آئے گی۔


Sports Desk September 18, 2020
اسکواڈ کو ڈھاکا سے کولمبو لے جانے کیلیے سری لنکا ایئرلائن کی چارٹرڈ فلائٹ آئے گی۔ فوٹو : فائل

بنگلادیش دورہ سری لنکا کیلیے اپنے دستے میں کمی پر تیار ہے۔

بنگلادیش کی جانب سے دورہ سری لنکا کیلیے ممکنہ طور پر 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کیلیے 25 پلیئرز اور 17سپورٹ اسٹاف ارکان کو بھیجا جا سکتا ہے۔ اسکواڈ کو ڈھاکا سے کولمبو لے جانے کیلیے سری لنکا ایئرلائن کی چارٹرڈ فلائٹ آئے گی، جس میں 42 مسافر جائیں گے۔

بی سی بی کی جانب سے ایس ایل سی کو بھیجے گئے خط میں شکیب الحسن یا کسی اور آفیشل کو بعد میں کمرشل فلائٹ پر بھیجنے سے متعلق بھی استفسار کیا گیا ہے۔

اگر بعد میں آنے والے کو پوری مدت کیلیے قرنطینہ کرنا پڑا تو پھر شکیب ٹور نہیں جا سکیں گے، ان کی کرپشن چارجز میں پابندی سری لنکا سے پہلے ٹیسٹ کے بعد ختم ہونی ہے۔

مقبول خبریں