بین اسٹوکس نے دوبارہ کرکٹ سرگرمیوں کا آغاز کردیا

محمد یوسف انجم  جمعـء 18 ستمبر 2020
بین اسٹوکس کے والد برین کینسر کا شکار ہیں۔ فوٹو : فائل

بین اسٹوکس کے والد برین کینسر کا شکار ہیں۔ فوٹو : فائل

 لاہور: انگلش آل راؤنڈر بین اسٹوکس نے دوبارہ کرکٹ سرگرمیوں کا آغاز کردیا ہے۔

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز ادھوری چھوڑ کر نیوزی لینڈ جانے والے بین اسٹوکس نے کرائسٹ چرچ میں اپنی بولنگ کی ویڈیو سوشل میڈیاپر اپ لوڈکی ہے۔ بین اسٹوکس کے والد برین کینسر کا شکار ہیں اور آل راؤنڈر ان دنوں ان کے پاس وقت گزار رہے ہیں۔

بین اسٹوکس کے نزدیک کرائسٹ چرچ کا گراؤنڈ ان کی زندگی میں خاص اہمیت رکھتاہے، اسی گراؤنڈ سے انہیں عالمی سطح پر کرکٹ میں نام کمانے کا موقع ملا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔