موٹروے زیادتی کیس؛ مرکزی ملزم عابد کے مختلف خاکے جاری

ویب ڈیسک  جمعـء 18 ستمبر 2020
 ملزم مختلف روپ میں ہو سکتا ہے، پولیس

ملزم مختلف روپ میں ہو سکتا ہے، پولیس

 لاہور: پولیس نے موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد کے مختلف خاکے جاری کیے ہیں۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد کے گرد گھیرا تنگ کرنے کے لیے ملزم کے 7 مختلف خاکے تیار کروائے ہیں تاکہ وہ روپ بدل کر بھی کہیں جانا چاہے تو لوگوں کو پہچاننے میں مدد ملے۔

یہ بھی پڑھیں : موٹروے زیادتی کیس کا مرکزی ملزم تیسری بار بھی پولیس چھاپے سے قبل فرار

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم مختلف روپ میں ہو سکتا ہے، ملزم دھاڑی مونچ ، کلین شیو یا دیگر کوئی بھی روپ دھار سکتا ہے لہذا ملزم کے خاکے تفشیشی ٹیموں کو دے دیئے گئے ہیں تاکہ ملزم تک رسائی حاصل کی جاسکے۔

پولیس کے مطابق ملزم عابد کے جو خاکے تیار کیے گئے ہیں اس میں ملزم کو بغیربال، بغیرمونچھ ، فرنچ  داڑھی میں دکھایا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔