اداکارہ ماہرہ خان کی بائیک چلانے کی ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک  جمعـء 18 ستمبر 2020
ویڈیو دیکھ کر اندازہ لگائیں کہ میں بائی چلانے میں کتنی اچھی ہو گئی ہوں، ماہرہ خان۔ فوٹو: سوشل میڈیا

ویڈیو دیکھ کر اندازہ لگائیں کہ میں بائی چلانے میں کتنی اچھی ہو گئی ہوں، ماہرہ خان۔ فوٹو: سوشل میڈیا

 کراچی: معروف اداکارہ ماہرہ خان نے بائیک چلانے کی اپنی ویڈیو کے ساتھ لکھا کہ آجا میری موٹر بائیک پر بیٹھ جا۔

اداکارہ ماہرہ خان نے انسٹا گرام پر ویڈیو شیئر کی جس میں وہ کسی کی مدد کے بغیر روڈ پر مہارت کے ساتھ بائیک چلاتی نظر آرہی ہیں۔ حفاظتی سامان کے ساتھ بنا کسی خوف کے بائیک چلانے والی ماہرہ خان کی اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر کافی پسند کیا گیا اور صارفین کی جانب سے اداکارہ کی خوب پذیرائی کی جارہی ہے۔

ماہرہ خان نے ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں فہد مصطفیٰ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’’آجا میری موٹر بائیک پر بیٹھ جا‘‘، ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں نے اپنی نئی آنے والی فلم ’قائد اعظم زندہ باد‘ کے لئے بائیک چلانا سیکھی ہے، اور یہ ویڈیو میرے بائیک سیکھنے کے دوسرے روز کی ہے تو اس بات سے اندازہ لگائیں کہ میں بائیک چلانے میں کتنی اچھی ہو گئی ہوں۔

ماہرہ خان نے یہ بھی کہا کہ مجھے مکمل بائیک سیکھنے کے بعد سرٹیفکیٹ سے بھی نوازا گیا ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔