میران شاہ میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران دو جوان شہید

انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں سوات کے رہائشی حوالدار تاجدار علی اور پاڑا چنار کے رہائشی سپاہی راشد شہید ہوگئے


Staff Reporter September 20, 2020
انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں سوات کے رہائشی حوالدار تاجدار علی اور پاڑا چنار کے رہائشی سپاہی راشد شہید ہوگئے (فوٹو : فائل)

میران شاہ میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں دو سپاہی شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں میران شاہ کے علاقے سپالگا میں انٹیلی جنس کی بنیادوں پر آپریشن کیا، اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں دو سپاہی شہید ہوگئے۔

یہ پڑھیں : سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے ضلع آواران میں کارروائی، 4 دہشت گرد ہلاک

شہدا میں سوات کے رہائشی 38 سالہ حوالدار تاجدار علی اور پاڑا چنار کے رہائشی 22 سالہ سپاہی راشد شامل ہیں۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

مقبول خبریں