پاکستان اورجنوبی افریقا کے درمیان سیریزکے لیے دونوں بورڈزکی مشاورت جاری

ویب ڈیسک  منگل 22 ستمبر 2020
پی سی بی نے بھی ٹیم مصروفیات کا اپنا شیڈول انہیں بھیج رکھا ہے۔

پی سی بی نے بھی ٹیم مصروفیات کا اپنا شیڈول انہیں بھیج رکھا ہے۔

 لاہور: پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان سیریز کے لیے نئی ونڈو تلاش کرنے پر دونوں بورڈزکی مشاورت جاری ہے۔

پاکستان نے رواں ماہ  جنوبی افریقا میں مختصر دوراینے کی سیریز کے لیے  جانا تھا تاہم کوویڈ کی وجہ سے اس سیریزکوفی الحال ملتوی کیا جاچکا ہے۔ جنوبی افریقا میں ابھی تک کرکٹ کی سرگرمیوں کا آغاز نہیں ہوسکا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق میزبان بورڈ نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کے خلاف سیریزکوممکن بنانے کے لیے کام ہورہا ہے، کورونا وائرس کی وجہ سے شیڈول کی تیاری ایک مشکل مرحلہ ہے۔

نئی ونڈو نکال کراس سریزکویقینی بنایاجائے گا۔ پی سی بی نے بھی ٹیم مصروفیات کا اپنا شیڈول انہیں بھیج رکھا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔